500 بااثر مسلمانوں کی سالانہ فہرست جاری، پاکستان سے کون شامل ہوا؟ نام سامنے آ گئے

500 بااثر مسلمانوں کی سالانہ فہرست جاری، پاکستان سے کون شامل ہوا؟ نام سامنے آ گئے

اردن کے رائل انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز نے دنیا کے 500 بااثر مسلمانوں کی سالانہ فہرست جاری کر دی ہے، جس میں پاکستان کے معروف عالمِ دین اور بین الاقوامی شہرت یافتہ اسلامی اسکالر مفتی تقی عثمانی کو مسلم دنیا کی دوسری بااثر ترین شخصیت قرار دیا گیا ہے۔

فہرست کے مطابق قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کو اس سال کی سب سے بااثر مسلم شخصیت قرار دیا گیا ہے، جبکہ مفتی تقی عثمانی کو ان کی علمی بصیرت، فقہی رہنمائی اور اسلامی مالیات کے فروغ میں نمایاں کردار کے اعتراف میں دوسرا نمبر دیا گیا۔ ادارے نے اپنے تجزیے میں کہا ہے کہ مفتی تقی عثمانی کی علمی خدمات نے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری مسلم دنیا میں اسلامی فکر اور معیشت کے شعبے میں گہرا اثر ڈالا ہے۔

رپورٹس کے مطابق پاکستان کے معروف مبلغ مولانا طارق جمیل بھی مسلم دنیا کی 50 بااثر ترین شخصیات میں شامل ہیں۔ فہرست میں سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای، اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم، ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور برکینا فاسو کے صدر کیپٹن ابراہیم تراورے کے نام بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا مصر، اردن اور سعودی عرب کا دورہ کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کی شاندار مثال

دنیا کی 500 بااثر مسلم شخصیات کی فہرست میں شامل پاکستانی شخصیات میں بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان، وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، میر شکیل الرحمان، حامد میر، حافظ نعیم الرحمان، ڈاکٹر عمر سیف، ملالہ یوسفزئی اور دیگر ممتاز پاکستانی شخصیات شامل ہیں۔

واضح رہے کہ رائل انسٹیٹیوٹ کی یہ فہرست ہر سال مسلم دنیا کے ان رہنماؤں اور شخصیات کے اثر و رسوخ، علمی خدمات، سماجی کردار اور عالمی سطح پر اثر انداز ہونے کی صلاحیت کی بنیاد پر مرتب کی جاتی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *