ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں اساتذہ اور طلبہ نے ان کا بھرپور خیرمقدم کیا۔
خصوصی نشست میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے ملکی داخلی صورتحال، دفاعی امور اور پاک فوج کے پیشہ ورانہ کردار پر تفصیلی گفتگو کی، انہوں نے طلبہ کو سوشل میڈیا پروپیگنڈا اور حقائق کے فرق سے متعلق بھی آگاہ کیا۔
اس موقع پر وائس چانسلر قائداعظم یونیورسٹی نے ڈی جی آئی ایس پی آر کو سراہتے ہوئے کہا کہ بھارت کے حوالہ سے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ ہمارے جواب کو دنیا دیکھے گی اور دنیا نے مسلح افواج کے جواب کو بخوبی دیکھا، افواج پاکستان نےصرف بھارت اور اسکی فوج کو نہیں بلکہ ان کی ٹیکنالوجی کو بھی شکست دی۔
طلبہ اور اساتذہ نے سیشن کو انتہائی مؤثر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ خصوصی اس نشست نے ان کے کئی ابہامات دور کر دیئے ، ہم پنجابی، پٹھان، سندھی یا بلوچی نہیں بلکہ سب سے پہلے پاکستانی ہیں، آج کا سیشن بہت مؤثر تھا ، جس سے طلباء کو بہت کچھ سیکھنے کو ملا ، آج کی نشست میں پاکستان کے ہر ضلع اور تحصیل سے طلباء موجود تھے ۔
طلبا نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے مس انفارمیشن پر سوالات کے مدلل جوابات دئیے ، ہم پاکستانی ہیں اور پاک آرمی ہم میں سے ہے ،ہم پاکستان کی مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہیں اور سلام پیش کرتےہیں۔