مقامی اور عالمی مارکیٹ میں آج سونے کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ دیکھا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 7700 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 36 ہزار 562 روپے پر پہنچ گیا۔
اسی طرح دس گرام سونا 6601 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 74 ہزار 281 روپے ہوگیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ براہ راست عالمی مارکیٹ اور ڈالر کے اتار چڑھاؤ سے متاثر ہوتے ہیں، اور ڈالر کی قدر میں معمولی اتار چڑھاؤ بھی سونے کی قیمتوں پر اثر انداز ہوا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ جاری رہا تو مقامی مارکیٹ میں مزید اضافہ دیکھا جا سکتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہی رجحان جاری رہا تو آئندہ دنوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ ممکن ہے، تاہم بین الاقوامی حالات، ڈالر ریٹ اور طلب و رسد کے اتار چڑھاؤ کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
دنیا بھرمیں سونے کے ذخائر کے حوالے سے امریکا پہلے نمبر پرہے جبکہ ایشیا میں یہ اعزاز چین کے پاس ہے، بھارت عالمی سطح پر آٹھویں اورایشیا میں دوسرے نمبر پر ہے، پاکستان عالمی فہرست میں 49 ویں نمبر ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکا، جرمنی اور اٹلی سونے کے ذخائر کے حوالے سرفہرست ہیں، ایشیاء میں چین اور بھارت سونے کے سب سے زیادہ ذخائر رکھتے ہیں۔
ورلڈ گولڈ کونسل کے مطابق مختلف ممالک کے مرکزی بینکوں نے 2024ء میں 1,000 میٹرک ٹن سے زائد سونا خریدااور پچھلی دہائی کی اوسط سالانہ خریداری کے تقریباً دگنا کے برابر ہے۔
ادھر عالمی مالیاتی ادارے مورگن اسٹینلی کی تازہ رپورٹ میں پیشگوئی کی گئی ہے کہ آنے والے سالوں میں سونے کی قیمتیں نئی بلندیوں کو چھو سکتی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اگر عالمی معیشت میں مزید عدم استحکام پیدا ہوا، یا شرح سود میں واضح کمی آئی، تو سونے کی عالمی قیمتیں تاریخی سطح تک پہنچ سکتی ہیں۔