فو ج کیخلاف انکیڈو ایکس اکائونٹ پر گھٹیا پروپیگنڈا کرنیوالا تحریک انصاف کا ورکر نکلا

فو ج کیخلاف انکیڈو ایکس اکائونٹ پر گھٹیا پروپیگنڈا کرنیوالا تحریک انصاف کا ورکر نکلا

سوشل میڈیا پر پاک فوج کے خلاف گھٹیا زبان استعمال والے اکاؤنٹ Enkidu Reborn کے بارے میں اہم انکشافات سامنے آگئے ہیں اور معلوم ہوا ہے کہ یہ اکاؤنٹ دراصل تحریک انصاف کے سوشل میڈیا سیل سے وابستہ کارکن شعیب قدیر چلا رہا تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس کی صارف ایڈووکیٹ صاحبہ رانا نے دعویٰ کیا ہے کہ فوج کے خلاف گھٹیا زبان استعمال کرنے والا یہ اکاؤنٹ پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کے نوجوان کارکن شعیب قدیر کا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ شعیب قدیر ماضی میں تحریک انصاف کی آفیشل ویب سائٹ insaf.pk کے لیے بھی لکھتا رہا ہے اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے دور میں مختلف منصوبوں پر بلاگ تحریر کرتا رہا ہے۔

اپنی پوسٹ میں انہوں نے بتایا کہ مذکورہ کارکن کی تحریریں پہلے ویب سائٹ پر موجود تھیں لیکن اب یا تو انہیں ڈیلیٹ کر دیا گیا ہے یا ویب سائٹ اوپن نہیں ہو رہی۔ ان کے مطابق بزدار دور میں لکھے گئے بلاگز حالیہ دنوں میں دستیاب نہیں رہے۔

شعیب قدیر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی تبدیلیوں کے حوالے سے بھی اہم معلومات سامنے آئی ہیں۔ 2022 میں اس کا اکاؤنٹ irshadbhaatti33 کے نام سے تھا جسے بعد ازاں اسی سال تبدیل کر کے shoaibqadeerm رکھا گیا۔ 2024 میں اس کا یوزر نیم بدلا اور boldlyexpress کر دیا گیا۔ اسی سے ملتے جلتے نام کا ایک اور اکاؤنٹ ShaibiMalikk بھی موجود ہے جسے شعیب قدیر سے منسلک قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ Enkidu Reborn اکاؤنٹ اسی نیٹ ورک سے چلایا گیا، اور ShaibiMalikk اکاؤنٹ کی پوسٹس بھی انکیڈو اکاؤنٹ کی پوسٹس سے مماثل ہیں۔ ایڈووکیٹ صاحبہ رانا نے بتایا کہ جب انہوں نے irshadbhaatti33 یوزر نیم سرچ کیا تو انہیں Enkidu Reborn اکاؤنٹ نظر آیا کیونکہ اگرچہ یوزر نیم تبدیل ہو چکے تھے لیکن پرانے کمنٹس اب بھی موجود تھے۔

سوشل میڈیا تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ انکشافات ظاہر کرتے ہیں کہ مخصوص سیاسی جماعت کے کچھ کارکن مختلف شناختوں اور متعدد اکاؤنٹس کے ذریعے فوج مخالف بیانیے پھیلاتے ہیں، جس کے نتیجے میں سوشل میڈیا پر غلط فہمیاں اور انتشار جنم لیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف میں اختلافات بڑھنے لگے، مشال یوسفزئی اور سلمان اکرم راجہ آمنے سامنے، ایک دوسرے پر الزامات

Related Articles