برطانیہ نے رجب بٹ کو ملک بدر کردیا،وجہ سامنے آگئی

برطانیہ نے رجب بٹ کو ملک بدر کردیا،وجہ سامنے آگئی

برطانیہ نے معروف پاکستانی یوٹیوبر رجٹ بٹ کو ملک بدر کر دیا ہے، جس کے بعد وہ آج کی پرواز کے ذریعے پاکستان روانہ ہو گئے، برطانوی امیگریشن حکام کے مطابق ان کی ملک بدری کا بنیادی سبب اُن کا ویزا منسوخ ہونا تھا، جس کے بعد انہیں قانونی طور پر مزید قیام کی اجازت حاصل نہیں رہی۔

ذرائع کے مطابق رجٹ بٹ کے ویزے کی منسوخی کی وجہ اُن کی جانب سے ویزا درخواست میں کچھ اہم قانونی معلومات چھپانا بنی۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ یوٹیوبر کے خلاف پاکستان میں درج کچھ مقدمات اور قانونی کارروائیاں ایسی تھیں جنہیں انہوں نے اپنی برطانیہ ویزا اپلکیشن میں ظاہر نہیں کیا۔ امیگریشن قوانین کے مطابق ایسے حقائق چھپانا سنگین نوعیت کا اقدام ہے، جس کے باعث ان کا ویزا فوری طور پر منسوخ  کیاگیا۔

رجٹ بٹ سوشل میڈیا پر خاصی شہرت رکھتے ہیں اور ان کے لاکھوں فالوورز ہیں، ان کی ملک بدری کی خبر نے مداحوں میں حیرت اور تشویش پیدا کر دی ہے، جبکہ مختلف حلقوں میں اس معاملے پر بحث بھی جاری ہے کہ آیا یوٹیوبر کو دی گئی قانونی ہدایت اور ضابطوں کی پوری سمجھ تھی یا نہیں۔ برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ کسی بھی درخواست دہندہ کے لیے ضروری ہوتا ہے کہ وہ اپنی تمام قانونی اور ذاتی تفصیلات درست اور مکمل فراہم کرے ورنہ ویزا جاری ہونے کے بعد بھی کارروائی کی جا سکتی ہے۔

یہ خبربھی پڑھیں :ٹک ٹاکر رجب بٹ کی نوجوان پر تشدد کی ویڈیو وائرل، شہری تھانے پہنچ گیا

پاکستان پہنچنے کے بعد یوٹیوبر کو مزید قانونی مراحل یا پوچھ گچھ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، کیونکہ بعض رپورٹس کے مطابق مقامی ادارے ان کے خلاف زیر التواء مقدمات کی نوعیت کا جائزہ لے رہے ہیں۔ اس واقعے نے عوامی شخصیات اور انٹرنیٹ اسٹارز کے لیے یہ پیغام بھی واضح کر دیا ہے کہ بین الاقوامی قوانین اور امیگریشن اصولوں کی خلاف ورزی سنگین نتائج کا سبب بن سکتی ہے۔

  رجٹ بٹ کے مداح اس بات کے منتظر ہیں کہ وہ پاکستان پہنچ کر اس تمام صورتحال کی وضاحت خود کریں اور بتائیں کہ اصل حقائق کیا ہیں، جبکہ بعض سوشل میڈیا صارفین یہ بھی کہتے نظر آ رہے ہیں کہ شاید معاملے کی تہہ میں مزید حقائق موجود ہیں جو جلد سامنے آ جائیں گے۔

editor

Related Articles