پنجاب : سکول ٹیچر انٹرنز کی دوبارہ بھرتی کا فیصلہ، پرانے اساتذہ کی خدمات بھی برقرار

پنجاب : سکول ٹیچر انٹرنز کی دوبارہ بھرتی کا فیصلہ، پرانے اساتذہ کی خدمات بھی برقرار

پنجاب حکومت نے سکول ٹیچر انٹرنز (ایس ٹی آئیز) کی دوبارہ بھرتی کا فیصلہ کر لیا ہے، جبکہ پہلے سے تعینات اساتذہ کی خدمات بھی جاری رکھنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق  یہ فیصلہ صوبے بھر کے سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کی کمی کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

محکمہ سکول ایجوکیشن نے موجودہ سکول ٹیچر انٹرنز کے ساتھ نئے معاہدے کرنے کی ہدایت کر دی ہے ،  ان کی خدمات 24 اگست 2026 سے 31 مئی 2027 تک جاری رہیں گی، یعنی انہیں طویل مدتی توسیع دے دی گئی ہے تاکہ اسکولوں میں تدریسی عمل متاثر نہ ہو۔

نئی بھرتیاں کیسے ہوں گی؟

محکمہ سکول ایجوکیشن نے خالی آسامیوں پر نئے سکول ٹیچر انٹرنز کی بھرتی کا عمل شروع کرنے کی بھی ہدایت کر دی ہے۔ یہ نئی بھرتیاں سکول ٹیچر انٹرنز پروگرام 2024 کے تحت ضلع وار مختص کردہ سیٹوں کے مطابق کی جائیں گی، تاکہ ہر ضلع میں تدریسی خالی آسامیاں میرٹ کی بنیاد پر پُر کی جا سکیں۔

سی ای اوز کو ہدایات 

صوبے کے تمام چیف ایگزیکٹو آفیسرز کو سکول ٹیچر انٹرنز کا تازہ ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے، جبکہ بھرتی اور تعیناتی کے پورے عمل میں قواعد و ضوابط پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔ محکمے نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی سطح پر میرٹ سے انحراف قابل قبول نہیں ہوگا۔

محکمے کی ترجیحات کیا ہیں؟

محکمہ سکول ایجوکیشن نے ایس ٹی آئیز کی بھرتی کے معاملے کو اپنی پہلی  ترجیح قرار دے دیا ہے ،  حکام کے مطابق صوبے بھر میں تقریباً 25 ہزار سکول ٹیچر انٹرنز پہلے ہی تدریسی خدمات انجام دے رہے ہیں، اور ان کے کنٹریکٹ میں توسیع کے ساتھ ساتھ ماہانہ معاوضے میں بھی اضافے پر غور کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : والدین اور طلبہ کیلئے خوشخبری ، وزیرتعلیم پنجاب کا سکولز سے متعلق بڑا اعلان

 اس اقدام کا بنیادی مقصد اساتذہ کی کمی پوری کرنے کے ساتھ ساتھ نوجوان تعلیم یافتہ افراد کو تدریسی تجربہ فراہم کرنا بھی ہے،  یہ فیصلہ نئے تعلیمی سال کے دوران اسکولوں میں تدریسی نظام کو مستحکم رکھنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

editor

Related Articles