پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز میں ڈیجیٹل امتحانی اصلاحات کا آغاز ہو گیا۔
لاہور سے ترجمان بورڈ کے مطابق پنجاب کے تمام تعلیمی سسٹم اینالسٹس بریفنگ کے لیے طلب کر لیے گئے ہیں۔
ترجمان نے بتایا ہے کہ 13 دسمبر کو خصوصی تربیتی اور بریفنگ سیشن ہو گا بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ای مارکنگ سے نتائج کی درستگی کو یقینی بنایا جائے گا۔ ترجمان بورڈ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈیجیٹل اٹینڈنس منیجمنٹ سسٹم حاضری کے عمل کو مؤثر بنائے گا۔
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کی قیادت میں کل ایک خصوصی بریفنگ اور ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں تمام بورڈز کے نمائند گا ن شرکت کریں گے چیئرمین ٹاسک فورس کمیٹی برائے بورڈز مزمل محمود کی جانب سے اہم ڈیجیٹل اقدامات کیے جارہے ہیں۔
آن اسکرین مارکنگ (ای مارکنگ) نتائج کی درستگی اور تیزی، ڈیجیٹل اٹینڈنس مینجمنٹ سسٹمامتحانی مراکز میں حاضری کا مؤثر انتظام، سوالیہ آئٹم بینک (QIB) معیاری اور محفوظ پرچہ جات کی تیاری، ای شیٹس پرنٹنگ منفرد سیکیورٹی کوڈز، QR کوڈز، واٹر مارکس سے نقل و جعل کا خاتمہ ہوگا یہ ڈیجیٹل اقدامات پنجاب کے امتحانی نظام کو شفافیت، درستگی اور اعتماد فراہم کریں گے۔