کراچی،ناظم آباد میں قادری ہاؤس پر پولیس کا چھاپہ، بھتہ خوری میں ملوث متعدد افراد گرفتار،اسلحہ برآمد

کراچی،ناظم آباد میں قادری ہاؤس پر پولیس کا چھاپہ، بھتہ خوری میں ملوث متعدد افراد گرفتار،اسلحہ برآمد

کراچی کے ناظم آباد میں واقع قادری ہاؤس پر ہفتے کی رات ایس آئی یو پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کی جس میں متعدد افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کیا گیا۔ پولیس کے مطابق یہ کارروائی بھتہ خوری اور فائرنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف کی گئی۔

کارروائی کے دوران 12 سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا جبکہ چھوٹے اور بڑے ہتھیار، گولیوں کے میگزین بھی برآمد ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جمشید کوارٹرز میں بھتہ خوری اور فائرنگ کے مقدمات میں گرفتار ملزم ریحان کی نشاندہی پر قادری ہاؤس پر چھاپہ مارا گیا۔ اس دوران جواد قادری عرف خواجہ، شاہزیب ملا سمیت دیگر افراد کو گرفتار کیا گیا۔

 یہ بھی پڑھیں :تحریک انصاف کا کراچی میں احتجاج ، پولیس کا حلیم عادل شیخ کے گھر پرچھاپہ

سنی تحریک کے ترجمان کے مطابق ثروت اعجاز قادری کو کچھ دیر حراست میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا گیا۔ ایس ایس پی ایس آئی یو عمران خان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مذہبی جماعت کے پلیٹ فارم سے بھتہ طلب کرنے میں ملوث تھے اور ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا۔

دوسری جانب قادری ہاؤس کی قیادت نے پولیس کارروائی کو چار دیواری کی تقدس کی خلاف ورزی قرار دیا اور برآمد ہونے والے اسلحے کو لائسنس یافتہ اور قانونی بتایا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی فرد جرم میں ملوث ہوتا تو وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کرتے۔

پولیس کارروائی کے بعد ثروت اعجاز قادری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ان کی فیملی کی بے حرمتی ہوئی، اور انہوں نے ہمیشہ دہشتگردی کی مذمت کی ہے اور قربانیاں دی ہیں۔ ان کا مطالبہ ہے کہ اس چھاپے میں شامل پولیس ٹیم کے خلاف کارروائی کی جائے ۔

editor

Related Articles