پاکستان نے اقوام متحدہ کی کانفرنس برائے تخفیف اسلحہ کی صدارت سنبھال لی ہے، جس کے تحت پاکستان 2026 کے اجلاس کے آخری صدر کی حیثیت سے کانفرنس کی کارروائی کی قیادت کرے گا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان کی جانب سے ایڈیشنل سیکر ٹری اسلحہ کنٹرول و تخفیف اسلحہ طاہر اندرابی کانفرنس کے اجلاسوں کی صدارت کر رہے ہیں۔
سالانہ رپورٹ پر مذاکرات کی قیادت
ترجمان کے مطابق پاکستان کانفرنس کی سالانہ رپورٹ اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی فرسٹ کمیٹی میں پیش کی جانے والی قرارداد پر مذاکرات کی رہنمائی کرے گا۔
پاکستان نے کانفرنس کی صدارت سنبھالنے کے بعد مشاورتی عمل بھی شروع کردیا ہے، طاہر اندرابی نے 2026 کے اجلاس کے سابق صدور کے اجلاس کی صدارت کی اور مختلف علاقائی گروپس کے نمائندوں سے بھی مشاورت کی۔
🔊PR No.2️⃣1️⃣6️⃣/2️⃣0️⃣2️⃣6️⃣
Pakistan Assumes Presidency of the United Nations Conference on Disarmament
🔗⬇️ pic.twitter.com/7nyXUnX8z0
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) August 17, 2026

