نادرا میں شکایت درج کرانے کا آسان طریقہ کار

نادرا میں شکایت درج کرانے کا آسان طریقہ کار

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) میں دستاویزات سے متعلق شکایات درج کروانا انتہائی آسان ہے۔

نادرا کی جانب سے جاری کردہ پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر نادرا سینٹر یا زونل بورڈ میں مطلوبہ دستاویزات کے حوالے سے ابہام ہو یا عملے کی ہدایات سمجھ نہ آئیں تو خاموش نہ رہیں۔

نادرا پالیسی کے تحت شہریوں کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ تحریری طور پر جان سکیں کہ کسی سروس کے حصول کے لیے کون سے کاغذات درکار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا صارفین کے لئے نادرا کی سخت وارننگ جاری

نادرا کے مطابق شہری دستاویزات سے متعلق متعلقہ افسر سے تحریری ہدایات طلب کرسکتے ہیں۔ اگر یہ ہدایات فراہم نہ کی جائیں تو نادرا کسٹمر سروسز ہیلپ لائن پر شکایت درج کروائی جا سکتی ہے۔

دستاویزات سے متعلق شکایت کے لیے شہری nccms.nadra.gov.pk پر رابطہ کرسکتے ہیں، جبکہ ای میل کے ذریعے csd@nadra.gov.pk پر بھی شکایت درج کروائی جا سکتی ہے۔

Related Articles