سوشل میڈیا پر کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کی جانب سے بلوچستان میں 22 مختلف حملوں کے دوران پاکستانی سکیورٹی اہلکاروں سے متعلق دعویٰ سامنے آیا ہے، تاہم فیکٹ چیک کے مطابق بی ایل اے کی جانب سے جاری کردہ یہ دعویٰ بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈا ہے۔
کالعدم تنظیم کی جانب سے مختلف کارروائیوں اور ان میں شہادتوں کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کیے گئے، تاہم یہ تمام دعوے بے بنیاد جھوٹے اور من گھڑت ہیں۔
بی ایل اے نے اپنی کارروائیوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے اور جانی نقصان سے متعلق من گھڑت تفصیلات پھیلانے کی ناکام کوشش کی۔
کالعدم بی ایل اے کی جانب سے سوراب اور پنجگور میں شہریوں اور زیرحراست افراد سے متعلق بھی سکیورٹی فورسز پر عائد کیا گیا ہے، تاہم یہ الزام بھی بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہے۔
کالعدم بی ایل اے کی جانب سے سکیورٹی فورسز سے متعلق سنگین الزامات پھیلانے کا مقصد اپنی کارروائیوں کو بڑا ظاہر کرنا اور عوام میں خوف و ہراس پیدا کرنا ہے۔