لوگ مررہے ہیں اور طالبان پانچ سال کی تباہی کا جشن منارہے ہیں، افغان شہری کا غصے کا اظہار، ویڈیو وائرل

لوگ مررہے ہیں اور طالبان پانچ سال کی تباہی کا جشن منارہے ہیں، افغان شہری کا غصے کا اظہار، ویڈیو وائرل

افغانستان سے متعلق ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں بڑی گاڑیوں پر طالبان کے جھنڈے نصب کیے گئے دکھائی دیتے ہیں جبکہ گاڑیاں بازار میں گھوم رہی ہیں۔

ویڈیو کے حوالے سے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ بعض افغان شہری اس منظر پر غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں موجود افراد کی جانب سے طالبان کے حوالے سے شدید ردعمل کا اظہار کیے جانے کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر بعض صارفین نے اس ویڈیو کو افغانستان کی موجودہ صورتحال اور طالبان کے اقتدار سے متعلق اپنے تبصروں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افغان طالبان کے مظالم حد سے بڑھ گئے ، حکومت کے خاتمے کیلئے ہماری مدد کریں،افغان شہری کی فیلڈ مارشل سے اپیل

تاہم ویڈیو کی آزادانہ طور پر تصدیق اور اس کے مقام و وقت کی واضح تفصیلات دستیاب نہیں ہیں، اس لیے اس میں موجود مناظر اور دعووں کو حتمی طور پر کسی مخصوص واقعے سے منسوب نہیں کیا جا سکتا۔

Related Articles