پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز کی تاریخیں سامنے آ گئیں اورشیڈول کے مطابق پاکستانی ٹیم آئندہ سال 15 جولائی سے 7 اگست تک ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے نائب صدر عظیم بسارتھ نے دورے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اگلے سال 15 جولائی سے 7 اگست تک ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی۔
ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے نائب صدر عظیم بسارتھ نے دورے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دورے میں پاکستان ٹیم ایف ٹی پی میں شامل دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی۔ عظیم بسارتھ کے مطابق دونوں ٹیسٹ میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔ عظیم بسارتھ نے کہا کہ پہلا ٹیسٹ میچ ٹرائینڈاڈ اینڈ ٹوبیگو کے کوئینز پارک اوول اور دوسرا برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کھیلا جائے گا۔
ٹیسٹ میچز کی سیریز سے قبل ٹرائینڈاڈ کے برائن لارا اکیڈمی میں 4 روزہ وارم اپ میچ بھی کھیلا جائے گا۔ شیڈول کے مطابق پہلا ٹیسٹ میچ ٹرائینڈاڈ اینڈ ٹوبیگو کے تاریخی کوئینز پارک اوول اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں منعقد ہوگا۔
مزید پڑھیں: بگ بیش لیگ، بابر اعظم دوسرے میچ میں بھی شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام

