بی ایل اے ماہ رنگ کی اسٹوری لے کر خواتین کو خودکش بمبار بننے پر اکساتی ہے،عطا تارڑ

بی ایل اے ماہ رنگ کی اسٹوری لے کر خواتین کو خودکش بمبار بننے پر اکساتی ہے،عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کراچی میں ہونے والی ممکنہ دہشت گردی کی کارروائی کو وقت پر ناکام بنا کر شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا،وزیر اطلاعات نےکہا کہ دہشت گرد پاکستان کو نقصان پہنچانے کے لیے مختلف سازشیں کر رہے ہیں لیکن سیکورٹی اداروں کی بروقت کارروائیوں سے حملہ ناکام ہوا۔

عطا تارڑ نے خاص طور پر کالعدم بی ایل اے اور بی ایل ایف کی سرگرمیوں کی نشاندہی کی اور کہا کہ یہ گروہ خواتین کو بھی دہشت گردی میں شامل کرنے کے لیے ورغلانے کی کوشش کرتے ہیں۔

انہوں نے  کہا کہ بی ایل اے ماہ رنگ کی کہانی استعمال کر کے خواتین کو خودکش بمبار بننے پر اکسا رہا ہے،وزیر اطلاعات کے مطابق  ماہ رنگ اور شیری بلوچ جیسی خواتین ملک میں شرپسندی اور دہشت گردی کے ایجنڈے کو فروغ دینے میں کردار ادا کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :کالعدم بی ایل اے نے خودکش حملے کے لیے کیسے ذہن سازی کی؟متاثرہ بچی کے سنسنی خیز انکشافات

وزیر اطلاعات نے یہ بھی بتایا کہ سوشل میڈیا پر دہشت گردانہ سرگرمیوں کو فروغ دینے والے متعدد اکاؤنٹس بند کر دیے گئے ہیں اور باقی سرگرم عناصر کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا  کہ حکومت اور سکیورٹی ادارے مل کر بی ایل اے اور بی ایل ایف کے خلاف مؤثر اقدامات کر رہے ہیں تاکہ ملک میں امن و امان برقرار رکھا جا سکے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا مقصد نہ صرف شہریوں کو نقصان پہنچانا بلکہ ملک کی مجموعی سلامتی کو بھی متاثر کرنا ہے، تاہم حکومت اور سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائیوں نے کراچی کو اس بڑے خطرے سے محفوظ بنا دیا۔

editor

Related Articles