190 ملین پاؤنڈ کیس میں سماعت سے پہلے نیا محاذ کھولنے کی تیاری ، اڈیالہ جیل کی ملاقات کا اصل ایجنڈا بے نقاب

190 ملین پاؤنڈ کیس میں سماعت سے پہلے نیا محاذ کھولنے کی تیاری ، اڈیالہ جیل کی ملاقات کا اصل ایجنڈا بے نقاب

کل اسلام آباد ہائی کورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت ہے، جس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو ٹرائل کورٹ سے 14 سال سزا ہو چکی ہے،ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں ہونے والی آخری ملاقات میں عمران خان اور ان کی اہلیہ نے اپنی لیگل ٹیم کو کیس کی تیاری کی بجائے ایک ہی ہدایت دی کیس پر بحث کم کرو، صحت پر شور زیادہ کرو، عدالت کو چلنے ہی نہ دو،حکم دیا گیا کہ کل عدالت میں کہا جائے۔

 میرا بلڈ پریشر بہت ہائی ہے،میری 85 فیصد بینائی ختم ہو گئی ہے، مجھے میرے پسندیدہ ڈاکٹر سے چیک نہیں کروایا جا رہا مجھے میرے پسندیدہ ہسپتال نہیں لے جایا جا رہا مجھے بیٹوں سے بات نہیں کرنے دی جا رہی، مجھے ورزش نہیں کرنے دی جا رہی۔

 بشریٰ بی بی کے سیل میں سانپ، بچھو، کیڑے ہیں، بدبو ہے، حالات ناقابل رہائش ہیں،عدالتی احکامات پر عمل نہیں ہو رہا، مجھے سیاسی قیدی بنا کر حقوق پامال کیے جا رہے ہیںمقصد صرف ایک ہے عدالت کی کارروائی کو شور شرابے میں دبا دو، فیصلہ نہ ہونے دو۔

کیونکہ اگر کل ہائی کورٹ نے 14 سال کی سزا برقرار رکھ دی تو ان کا بیانیہ ختم، انٹرنیشنل نیریٹیو ختم، اور پی ٹی آئی کا مستقبل کا لائحہ عمل تباہ ہو جائے گا، اس لیے آج لیگل ٹیم نے کوآرڈینیشن کانفرنس میں طے کیا ہے کہ کل پیشی کو جان بوجھ کر ہنگامہ خیز بنایا جائے۔

تاخیری حربے استعمال کیے جائیں، اور کیس کو سردیوں کی چھٹیوں تک لٹکایا جائے،یعنی کیس لڑنا نہیں، کیس کو لٹکانا ہے عدالت میں پیشی نہیں، کیمرے اور لائم لائٹ چاہیے۔ میڈیا اسپیس چاہیے، سستی شہرت چاہیے۔
 

editor

Related Articles