اے این پی کے رہنما امیر حیدر خان ہوتی نے مردان میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ جل رہا ہے جبکہ وزیراعلیٰ کے پی کی توجہ پنجاب اور سندھ جیتنے پر ہے۔
تفصیلات کے مطابق رہنما عوامی نیشنل پارٹی امیر حیدر خان ہوتی نے مردان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا دہشت گردی کی آگ میں جل رہا ہے جبکہ وزیر اعلی کے پی سہیل خان آفریدی کی توجہ پنجاب اور سندھ فتح کرنے پر ہے۔
انہوں نے وزیراعلیٰ کے پی پر زور دیا کہ وہ اپنے صوبے میں دہشت گردی پر قابو پانے کو ترجیح دیں اور سوال کیا کہ پی ٹی آئی ہر احتجاج کرنے کا ٹاسک اور ٹھیکہ پشتونوں کو کیوں سونپتی ہے؟
رہنما اے این پی امیر حیدر خان ہوتی نے یہ بھی کہا کہ جب پرویز الٰہی پہلے ہی وہاں موجود ہیں تو وزیراعلیٰ کے پی کو پنجاب میں احتجاج کرنے کی ضرورت کیوں محسوس ہو رہی ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جنگ اور مذاکرات ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے اور سیاسی رویوں پر سنجیدگی سے نظرثانی کرنے پر زور دیا۔
مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا دورہ، سندھ حکومت کا ردعمل سامنے آگیا

