پاکستانی گھڑ سوار عثمان خان بین الاقوامی رینکنگ میں سرفہرست

پاکستانی گھڑ سوار عثمان خان بین الاقوامی رینکنگ میں سرفہرست

پاکستانی گھڑ سوار عثمان خان نے 2025 کی بین الاقوامی گھڑ سواری فیڈریشن کی رینکنگ میں شاندار کامیابی حاصل کر کے پاکستان کا نام روشن کر دیا ہے،بین الاقوامی گھڑ سواری فیڈریشن کی تازہ ترین رینکنگ کے مطابق عثمان خان مڈل ایسٹ اور افریقہ زون میں ایونٹنگ کیٹیگری میں سب سے زیادہ 49 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔

یہ اعزاز پاکستانی کھیلوں کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوا ہے اور ملکی کھیلوں کے شائقین کے لیے خوشی اور حوصلے کا باعث بنا ہے عثمان خان کی یہ کامیابی محض ذاتی کارکردگی کا نتیجہ نہیں بلکہ پاکستانی گھڑ سواری فیڈریشن کے تربیتی پروگرامز اور گھڑ سواری کے فروغ کے لیے کی جانے والی کوششوں کا بھی مظہر ہے۔

آئی سی سی نے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی،ٹاپ ٹین میں کتنے پاکستانی شامل؟

ان کی مسلسل محنت، نظم و ضبط اور کھیل کے تئیں لگن نے انہیں اس بلند مقام تک پہنچایا ہے۔ عثمان خان نے اس کامیابی کے موقع پر کہا کہ وہ پاکستان کے نام کو عالمی سطح پر مزید روشن کرنے کے لیے اپنی محنت اور تیاریوں کو جاری رکھیں گے اور نوجوان گھڑ سواروں کے لیے مثال قائم کریں گے۔

یہ کارنامہ نہ صرف کھیل کے شعبے میں پاکستان کی پہچان بڑھاتا ہے بلکہ ملک میں گھڑ سواری کی مقبولیت میں اضافے کا بھی سبب بنے گا۔
عثمان خان کی بین الاقوامی کامیابی نوجوانوں کو کھیلوں کی جانب راغب کرنے کے ساتھ ساتھ ملک کی کھیلوں کی سرکردہ پوزیشن کو مضبوط کرے گی۔

پاکستانی عوام اور کھیلوں کی کمیونٹی نے ان کی کامیابی پر زبردست خوشی کا اظہار کیا ہے اور انہیں آئندہ بین الاقوامی مقابلوں میں کامیابی کی دعائیں دی ہیں۔
عثمان خان کی یہ فتح پاکستان کے لیے نہ صرف ایک اعزاز ہے بلکہ اس بات کا ثبوت بھی ہے کہ لگن، محنت اور حوصلے سے عالمی سطح پر نام کمایا جا سکتا ہے ان کی محنت اور کارکردگی آنے والے دنوں میں پاکستان کی گھڑ سواری کی تاریخ میں سنہری حروف سے یاد رکھی جائے گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *