آل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن کی جانب سے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا جناب سہیل خان آفریدی کے اعزاز میں منعقد کیا جانے والا برنچ پروگرام فی الحال منسوخ کر دیا گیا ہے۔ یہ پروگرام اتوار 11 جنوری کو منعقد ہونا تھا، تاہم چند ناگزیر وجوہات کی بنا پر اس کے انعقاد کو ممکن نہ بنایا جا سکا۔
یہ بھی پڑھیں:حیدرآباد ہائیکورٹ بار نے وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کو خطاب کی اجازت دینے سے انکار کر دیا
تنظیم کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پروگرام کی منسوخی کا فیصلہ انتظامی اور وقتی مجبوریوں کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ آل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن نے اس فیصلے پر تمام معزز مہمانوں، تاجر برادری اور میڈیا نمائندگان سے دلی معذرت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے تعاون کی درخواست کی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تنظیم وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کے ساتھ تاجر برادری کے روابط اور مشاورت کو نہایت اہمیت دیتی ہے، اور آئندہ مناسب وقت پر اس نوعیت کی تقریب دوبارہ منعقد کرنے سے متعلق شرکا کو بروقت آگاہ کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:سہیل آفریدی کو کراچی میں کہاں جلسہ کرنے کی اجازت ملی؟ پیپلز پارٹی کا رویہ سامنے آگیا
ترجمان آل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن کے مطابق پروگرام کی نئی تاریخ کے تعین اور دیگر تفصیلات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، جبکہ اس موقع پر شرکا سے صبر و تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔

