تعلیمی اداروں میں تعطیلات کے دوران سکول کھولنے والوں کے خلاف بڑا اعلان

تعلیمی اداروں میں تعطیلات کے دوران سکول کھولنے والوں کے خلاف بڑا اعلان

صوبائی دارالحکومت لاہور کے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کی جانب سے ایک واضح نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، جس میں تعطیلات کے دوران کسی بھی سکول کے کھلنے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسکول چھٹیوں میں توسیع سے متعلق رانا سکندر حیات کا سوشل میڈیا پول، عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا

نوٹیفکیشن کے مطابق موسم سرما کی تعطیلات کے دوران اگر کسی سرکاری یا نجی سکول کے کھلنے کی اطلاع موصول ہوئی تو متعلقہ سکول انتظامیہ کے خلاف سخت قانونی اور تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ اس معاملے میں کسی قسم کی نرمی یا رعایت نہیں برتی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:شدید گرمی کی لہر ، تعلیمی اداروں کے اوقات کار میں تبدیلی، پنجاب میں کل سے ہی سیکنڈ شفٹ کو چھٹیاں دے دی گئیں

سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی نے اسسٹنٹ اور ڈپٹی ایجوکیشن افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر اپنے اپنے علاقوں میں سکولوں کی مانیٹرنگ کریں اور خلاف ورزی کی صورت میں فوری رپورٹ پیش کریں۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ لاہور بھر میں سکولوں کی کڑی نگرانی کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ تعطیلات کے احکامات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔

مزید پڑھیں:کیا اسکولوں میں موسمِ سرما کی چھٹیوں میں مزید توسیع کی جا رہی ہے؟، اہم فیصلہ متوقع

تعلیمی حکام کا کہنا ہے کہ موسم سرما کی تعطیلات طلبہ اور اساتذہ کی صحت اور فلاح کے پیش نظر دی جاتی ہیں، اس لیے ان تعطیلات کی خلاف ورزی ناقابلِ قبول ہے۔ نوٹیفکیشن پر فوری عملدرآمد کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے، جبکہ والدین سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ تعطیلات کے دوران سکول کھلنے کی صورت میں متعلقہ حکام کو آگاہ کریں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *