راولپنڈی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، دفعہ 144 نافذ

راولپنڈی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، دفعہ 144 نافذ

راولپنڈی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کیمطابق اڈیالہ جیل اور اطراف کے علاقوں میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، دایگل اور گورکھپور ناکے پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

 آج (منگل ) کو اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن ہے، سلمان اکرم راجہ، بیرسٹر گوہر سمیت 6 رہنماؤں کی فہرست گزشتہ روز ملاقات کے لیے بھجوائے گئی تھی، بانی پی ٹی آئی کی بہنیں بھی آج ملاقات کے لیے جیل پہنچیں گی۔

دریں اثناء 26 نومبر احتجاج کا مقدمہ آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہے، راولپنڈی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں علیمہ خانم سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر تھانہ صادق آباد کے مقدمے کی سماعت آج ہوگی۔

 یہ خبر بھی پڑھیں :3 دن کیلئے پنجاب بھر میں دفعہ 144نافذ کردی گئی

سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ کریں گے، مقدمے کے 11 ملزمان میں سے 8 ملزمان کی حد تک استغاثہ کے 18 گواہان پر دونوں جانب سے جرح مکمل ہو گئی ہے۔ علیمہ خانم اور شریک ملزم عاطف ریاض کے وکلا آج پیش ہوں گے۔

گزشتہ روز عدالت نے ملزمان کے وکلا کو عدم پیشی پر وارننگ جاری کی تھی، عدالتی احکامات کے تحت آج ہر صورت میں جرح مکمل کرنے کے لیے پیش ہوں گے۔ اگر پیش نہیں ہوئے تو اسٹیٹ کونسل مقرر کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں :پی ٹی آئی کے دہشتگردوں سے نرم رویے کی آخر کیا وجہ ہے؟طلال چوہدری

سینئر پراسیکیوٹر ظہیر شاہ پر مشتمل پراسیکیوشن ٹیم کمرہ عدالت میں پیش ہوں گے، استغاثہ کے 18 گواہان پر دیگر آٹھ ملزمان کی حد تک دونوں جانب جرح مکمل کر لی گئی ہے، علیمہ خانم سمیت ملزم عاطف ریاض کے وکلا آج 10 گواہان پر جرح مکمل کریں گے۔

editor

Related Articles