آپ کی زمین آپ کے نام ہے یا کسی اور کے؟ شہریوں کیلئےبڑی خبر

آپ کی زمین آپ کے نام ہے یا کسی اور کے؟ شہریوں کیلئےبڑی خبر

خیبر پختونخوا میں تحریکِ انصاف کی حکومت نے عام افراد کےلیے کمپیوٹرائزڈ لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (سی ایل آر آیم آئی ایس) نافذ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں تحریکِ انصاف کی حکومت نے وزیرِاعلیٰ سہیل آفریدی کی قیادت اور عمران خان کے وژن کے مطابق کمپیوٹرائزڈ لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (CLRMIS) نافذ کر کے عوام کو بڑی سہولت فراہم کی ہے،اس نظام کے تحت اب ہر شہری اپنی فردِ انتقال صوبے کے کسی بھی سروس ڈلیوری سینٹر سے حاصل کر سکتا ہے۔

اب تک 60 لاکھ سے زائد صفحات اسکین، 2 کروڑ 80 لاکھ مالکان کا ریکارڈ ڈیجیٹلائز اور 62 مراکز کو مرکزی نیٹ ورک سے منسلک کر کے پرانے ڈیٹا آئی لینڈز کا خاتمہ کیا جا چکا ہے۔

مزید پڑھیں: قومی زبان کے معاملے پر دوہرا معیار؟ سوشل میڈیا صارفین کی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی پر شدید تنقید

اسی نظام کے ذریعے اب تک 29,421 فردِ ملکیت جاری، 8,356 میوٹیشنز مکمل اور 3,561 میں سے 3,275 مواضعات آپریشنل ہو چکے ہیں۔ آن لائن ادائیگی اور بائیومیٹرک تصدیق نے عمل کو مزید تیز، محفوظ اور شفاف بنا دیا ہے، یہ اصلاحات خیبر پختونخوا میں شفاف، جواب دہ اور عوام دوست حکمرانی کی ایک مضبوط مثال ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *