پاکستان میں سعودی سفارتخانے نے پاکستان میں ضلع ٹانک میں پولیس اہلکاروں پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے دہشتگرد حملے پر مذمتی بیان اپنے ایکس ہینڈل پر جاری کر دیا۔
پاکستان میں سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے اپنے بیان میں کہا کہ اسلام آباد میں سعودی عرب کا سفارت خانہ پاکستان کے شمال مغرب میں پاکستانی پولیس فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنانے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہے، اس دہشت گرد حملے کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوئے۔

متحدہ عرب امارات کی مذمت
متحدہ عرب امارات نے بھی ٹانک میں پولیس گاڑی پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے ، دہشت گردانہ حملے میں پولیس اہلکاروں کی ہلاکت پر اماراتی وزارتِ خارجہ نے تعزیتی بیان جاری کیا ، جس میں ترجمان نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے پاکستان میں دہشت گردی کی ہر شکل کو مسترد کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں : ٹانک : پولیس کی بکتر بند گاڑی پر آئی ای ڈی حملہ، ایس ایچ او سمیت 6 اہلکار شہید

