شدید دھند اورحد نگاہ صفرہونے کے باعث موٹرویز کے مختلف سیکشنز ٹریفک کے لیے بند کر دیے گئے ہیں۔
ترجمان موٹروے پولیس سنٹرل ریجن سید عمران احمد کے مطابق موٹروے ایم ٹو لاہور سے ہرن مینار تک دھند کی وجہ سے بند ہے جبکہ لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم الیون، موٹروے ایم تھری فیض پور سے جڑانوالہ تک اور موٹروے ایم فور خانیوال سے ملتان تک ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔ دھند کے باعث قومی شاہرات پر ٹریفک کا غیر متوقع دباؤ منتقل ہو گیا ہے، تاہم موٹروے پولیس قومی شاہرات پر ٹریفک کے بہاؤ کو یقینی بنانے کے لیے متحرک ہے۔
مزید پڑھیں: پنجاب میں شدید دھند کا راج برقرار، حدِ نگاہ انتہائی کم ،متعدد موٹر ویز بند

