آئی سی سی انڈر 19 مینز کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کا پیر کے روز گروپ سی میں اسکاٹ لینڈ سے مقابلہ ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق ابتدائی معرکے میں ناکامی کا شکار ہونے والے گرین شرٹس کو فوری کم بیک کا چیلنج درپیش ہے. میچ ہرارے کے تاکاشنگا اسپورٹس کلب میں کھیلا جائے گا، جسے پاکستان میں سرکاری نشریاتی ادارے کے اسپورٹس چینل پر بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
پاکستان ٹیم حال ہی میں دبئی میں ہونے والا اے سی سی مینز انڈر 19 ایشیا کپ بھارت کو 191 رنز سے شکست دے کر جیت چکی ہے، جبکہ زمبابوے میں کھیلی گئی سہ فریقی سیریز میں میزبان ٹیم کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
قومی ٹیم ان فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے اپنی تیسری ٹرافی جیتنے کے عزم کے ساتھ ورلڈ کپ میں حصہ لے رہی ہے۔
مزید پڑھیں: مودی سرکار کے آلہ کار کا پھر کھیل سے کھلواڑ، انڈر19 ورلڈ کپ میں بھارتی کپتان نے بنگلہ دیشی کپتان سے ہاتھ نہیں ملایا
پاکستان اس سے قبل 2004 اور 2006 میں آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر چکا ہے اور اب تیسری بار عالمی اعزاز حاصل کرنے کا خواہاں ہے۔
آئی سی سی مینز انڈر 19 ورلڈ کپ 15 جنوری سے 6 فروری تک نمیبیا اور زمبابوے میں کھیلا جائے گا۔ 16 ٹیموں پر مشتمل اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کو گروپ ’سی‘ میں شامل کیا گیا ہے۔