برف باری اور شدید سرد موسم،پاک فوج کی تیراہ سے عارضی انخلاء کرنے والے شہریوں کے لیے امدادی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں برف باری اور شدید سرد موسم کے دوران پاک فوج تیراہ سے عارضی طور پر نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کی مکمل دیکھ بھال کر رہی ہے
پاک فوج اور مقامی انتظامیہ کی جانب سے برف باری کے دوران سڑکوں پر ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ نقل و حرکت میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔
متاثرہ افراد کو خوراک، گرم رہائش اور دیگر بنیادی سہولیات بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہیں بچوں، بزرگوں اور معذور افراد کی خصوصی دیکھ بھال کے لیے الگ انتظامات کیے گئے ہیں۔
برف باری کے دوران متاثرہ علاقوں میں فوری بحران کی تشخیص اور صورتحال کی نگرانی کے لیے ٹیمیں موجود ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کا بروقت حل نکالا جا سکے،پاک فوج کے یہ اقدامات اس عزم کی عکاسی کرتے ہیں کہ ریاست اپنے شہریوں کی حفاظت اور کفالت کو مشکل وقت میں بھی اولین ترجیح دیتی ہے۔