آزاد ڈیجیٹل کے سی ای او مصور عباسی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک ڈرون فوٹیج کی بنیاد پر دھمکیاں دی جارہی ہیں ، جے یوآئی پلیٹ فارم سے آزادڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم کیخلاف پراپیگنڈا کیا جارہا ہے ۔
مصور عباسی نے فضل الرحمن کی جانب سے جاری بلاجواز تنقید، شہداء کی توہین اور نازیبا زبان کے استعمال پر دوٹوک موقف اپنایا کہ اب گالی کا جواب گالی اور دلائل کا جواب دلائل ہی سے دیا جائے گا ، ہماری ایڈیٹوریل پالیسی کا محور اور مرکز صرف اور صرف پاکستان کی سالمیت ہے، اور اس مقصد کے لیے لڑی جانے والی جنگ سے نہ ہم پہلے کبھی ڈرے ہیں اور نہ آئندہ کسی مہم جوئی کے آگے جھکیں گے۔
ان کاکہنا تھا کہ جب آپ اقتدار میں ہوتے ہیں تو سب کچھ اچھا ہوتا ہے اور جب آپ اپوزیشن میں ہوتے ہیں تو اداروں پر تنقید کرتے ہیں جمیعت علمائے اسلام کا رویہ شدید منافقت پر مبنی ہے اپنے سیاسی مقاصد حاصل کرنے کے لیے اسلام اور مذہبی جذبات کو بیچ میں لانے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔