اے ٹی سی فیصل آباد نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیخ وقاص اکرم کو اشتہاری قرار دے دیا ہے۔ عدالت نے ان کے خلاف دائمی وارنٹ جاری کرتے ہوئے پولیس کو ہدایت دی ہے کہ شیخ وقاص اکرم کو گرفتار کر کے پیش کیا جائے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ان کے خلاف تھانہ کوتوالی جھنگ میں مقدمہ درج ہے۔
ادھراسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف ایک کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔
یہ مقدمہ ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات لگانے اور ان کی ساکھ متاثر کرنے کے الزامات سے متعلق ہے۔
سینیئر سول جج عباس شاہ نے سہیل آفریدی کی غیر حاضری پر یہ وارنٹ جاری کیے اور پولیس کو حکم دیا کہ انہیں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔
واضح رہے کہ سہیل آفریدی کے خلاف پہلے بھی دو مرتبہ وارنٹ جاری ہو چکے ہیں۔
اب ان کی قانونی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔ عدالت نے اس کیس کی مزید سماعت 10 فروری تک ملتوی کر دی ہے، جس کے بعد آئندہ سماعت میں کیس کی تفصیلی کارروائی متوقع ہے۔