پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں 6، 7 اور 8 فروری کو بسنت منانے کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے باعث شہریوں میں ان دنوں عام تعطیل سے متعلق سوالات سامنے آ رہے ہیں۔ بسنت کی مناسبت سے حکومت کی جانب سے فری ٹرانسپورٹ سمیت متعدد اقدامات بھی کیے گئے ہیں۔
لاہور میں 6، 7 اور 8 فروری کو عام تعطیل ہوگی یا نہیں، اس حوالے سے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس کے دوران پنجاب حکومت کی ترجمان عظمیٰ بخاری سے سوال کیا گیا۔ جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر تاحال کوئی حتمی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
حکومتی ترجمان کے مطابق تعطیل سے متعلق فیصلہ ہونے کی صورت میں باضابطہ طور پر آگاہ کیا جائے گا، تاہم فی الحال اس بارے میں کوئی واضح ہدایات جاری نہیں کی گئیں۔