پشاور کی سیاست کا ایک عہد ختم،5بار رکن اسمبلی بننے والی شخصیت نےسیاست چھوڑ دی

پشاور کی سیاست کا ایک عہد ختم،5بار رکن اسمبلی بننے والی شخصیت نےسیاست چھوڑ دی

پاکستان کی معتبر سیاسی شخصیت حاجی غلام احمد بلور، جو دو بار وفاقی وزیر اور پانچ بار رکن قومی اسمبلی رہ چکے ہیں، نے پارلیمانی سیاست سے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ انتخابات میں حصہ نہ لینے اور پشاور چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ اہم اعلان انہوں نے پشاور میں اپنی رہائش گاہ بلور ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ حاجی غلام احمد بلور نے کہا کہ “میں سمجھتا ہوں کہ اب پارلیمانی سیاست میرے بس کی بات نہیں رہی۔ میں خاص طور پر پشاور اور خیبر پختونخوا کے سیاسی عمل سے بہت مایوس ہو چکا ہوں۔ یہی وجہ ہے کہ میں نے سوچ سمجھ کر، اپنے دوستوں اور رشتہ داروں سے مشاورت کے بعد یہ اہم فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پشاور ہائیکورٹ میں 6 نو تعینات ججز نے حلف اٹھا لیا

انہوں نے کہا کہ وہ اپنی سیاسی جماعت عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے ساتھ وابستگی جاری رکھیں گے۔ “یہ پارٹی اور میرے خاندان نے مجھے ہمیشہ عزت دی ہے۔ میں مرتے دم تک باچا خان اور ولی خان کے اصولوں کے ساتھ وفادار رہوں گا۔ میرے خاندان نے پارٹی اور ملک کے لیے بہت خدمات انجام دی ہیں، یہاں تک کہ ہمارے خاندان نے پارٹی اور ملک کو دو شہید بھی دیے ہیں۔”

حاجی غلام احمد بلور نے افواج پاکستان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ “ہماری افواج مکمل طور پر پروفیشنل ہیں، جنہوں نے بھارت کو شکست دے کر دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔”

انہوں نے موجودہ سیاسی ماحول پر بھی مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ “ملک میں سیاسی جماعتوں اور سیاستدانوں کے درمیان مذاکرات اور ڈائیلاگ کا عمل محدود ہو رہا ہے، جو نہیں ہونا چاہیے۔ تمام مسائل کو افہام و تفہیم اور مل بیٹھ کر حل کرنا ضروری ہے۔”

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *