نوشکی میں بھارتی بی ایل اے کے پکڑے گئے دہشتگرد معافیاں مانگتے رہے اور اپنے لیڈروں کوگالیاں دیتے رہے

نوشکی میں بھارتی بی ایل اے کے پکڑے گئے دہشتگرد معافیاں مانگتے رہے اور اپنے لیڈروں کوگالیاں دیتے رہے

نوشکی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران گرفتار ہونے والے بھارتی بی ایل اے کے دہشت گردوں نے دورانِ حراست معافی مانگی اور اپنے لیڈروں کو شدید الفاظ میں گالیاں دیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق، گرفتار دہشت گردوں نے آپریشن کے دوران اپنے اقدامات پر ندامت ظاہر کی اور بتایا کہ انہیں اپنے لیڈروں کی ہدایات پر کام کرنے پر مجبور کیا گیا۔ انہوں نے اپنے لیڈروں کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے انہیں گالیاں دیں۔

 سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں کی یہ ذہنی حالت اور اپنے رہنماؤں کے خلاف ردعمل سکیورٹی فورسز کے لیے اہم معلومات فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوئی۔ ان کے اعترافات سے نہ صرف آپریشن کی کامیابی میں مدد ملی بلکہ مزید منصوبہ بندی میں بھی سکیورٹی اداروں کو رہنمائی حاصل ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں :نوشکی ،مقامی لوگوں نے بھی بی ایل اے کی کمر توڑنے میں سکیورٹی فورسز کی بھرپور مدد کی

سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ نوشکی میں دہشت گردوں کی گرفتاری اور ان کی معافی و اعترافات سے یہ واضح ہوتا ہے کہ کالعدم تنظیمیں عوام کے خلاف نہ صرف منصوبہ بندی کر رہی ہیں بلکہ اندرونی اختلافات بھی ان کے لیے خطرے کا سبب بن رہے ہیں۔

حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سکیورٹی فورسز کے تعاون میں کردار ادا کریں تاکہ بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *