پاک بھارت کرکٹ مقابلہ کب ہوگا؟ شائقین کے لیے بڑی خبر

پاک بھارت کرکٹ مقابلہ کب ہوگا؟ شائقین کے لیے بڑی خبر

کرکٹ شائقین کو ایک مرتبہ پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان روایتی مقابلہ دیکھنے کا موقع ملے گا، دونوں ٹیمیں 10 اکتوبر کو دبئی میں ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے تیسرے سیزن میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔

ٹورنامنٹ کا آغاز

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز سیزن تھری 3 سے 18 اکتوبر تک دبئی اور شارجہ کے میدانوں میں کھیلی جائے گی،ایونٹ کا افتتاحی میچ پاکستان چیمپئنز اور بنگلہ دیش کے درمیان ہوگا، جس کے بعد مختلف ٹیموں کے درمیان مقابلوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

پاکستان کے سابق اسٹارز

پاکستان چیمپئنز کی ٹیم میں سابق معروف کرکٹرز شامل ہیں، بوم بوم آفریدی، کامران اکمل، سہیل تنویر، شرجیل خان اور آصف علی سمیت دیگر کرکٹ اسٹارز ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

اہم مقابلے

ٹورنامنٹ کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق پاکستان چیمپئنز 5 اکتوبر کو آسٹریلیا، 6 اکتوبر کو ویسٹ انڈیز، 10 اکتوبر کو بھارت اور 12 اکتوبر کو جنوبی افریقا کے خلاف میدان میں اترے گی،پاکستانی ٹیم 14 اکتوبر کو انگلینڈ کے خلاف بھی میچ کھیلے گی۔

تیاریاں جاری

پاکستان چیمپئنز کے اونر کامل خان نے کہا ہے کہ ایونٹ کے لیے تیاریاں بھرپور انداز میں جاری ہیں،پاکستان اور بھارت کے درمیان 10 اکتوبر کو ہونے والا مقابلہ ٹورنامنٹ کے اہم میچز میں شامل ہوگا، جس کا شائقین کو خاص طور پر انتظار رہے گا۔

editor

Related Articles