بی ایل اے کی جانب سے بشیر زیب کی موٹر سائیکل ویڈیو کی حقیقت سامنے آ گئی

بی ایل اے کی جانب سے بشیر زیب کی موٹر سائیکل ویڈیو کی حقیقت سامنے آ گئی

اعلی ترین انٹیلجینس ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ بی ایل اے کی جانب سے بشیر زیب کی موٹر سائیکل سواروں کے ساتھ جو ویڈیو وائرل کی جا رہی ہے وہ دو ماہ قبل افغانستان میں بنائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بی ایل اے کی جانب سے بشیر زیب کی موٹر سائیکل سواروں کے ساتھ جو ویڈیو وائرل کی جا رہی ہے وہ دو ماہ قبل افغانستان میں بنائی گئی – اس حوالے سے اعلی ترین انٹیلیجنس ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ بی ایل اے کی جانب سے بشیر زیب کی جو ویڈیو وائرل کی گئی ہے وہ دو ماہ پرانی ہے اور افغانستان میں بنائی گئی ہے۔

دوسری جانب سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کی مزید پناہ گاہوں اور خفیہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ان کی مکمل تباہی کے لیے کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ آج مزید خوشخبری اور کامیابی کی اطلاعات متوقع ہیں، جس سے بی ایل اے کے دہشتگرد عناصر کے منصوبے ناکام ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

مزید پڑھیں: نوشکی میں بھارتی بی ایل اے کے پکڑے گئے دہشتگرد معافیاں مانگتے رہے اور اپنے لیڈروں کوگالیاں دیتے رہے

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں انسداد دہشتگردی آپریشن صوبائی حکومت، پولیس اور سیکیورٹی اداروں کی مشترکہ کوششوں کے ذریعے جاری ہے، تاکہ علاقے میں امن و امان کو برقرار رکھا جا سکے اور شہریوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *