وفاقی بیوروکریسی میں ترقیوں، تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل نجکاری کمیشن محمد عدیل اشرف کو 180 دن یعنی 6 ماہ کی غیر معمولی رخصت دے دی گئی ہے جو کہ فوری و تاحکم ثانی نافذالعمل ہے۔ دوسری جانب وفاقی حکومت نے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹریڈ آرگنائزیشن کے 2 ڈپٹی ڈائریکٹر معظم علی حیدر اور رئیس الحسن کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں کامرس ڈویژن میں سیکشن افسر تعینات کیا ہے۔
علاوہ ازیں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 2 افسران کو گریڈ 18 میں ترقی دے دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت میں تعینات خولہ طارق کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ اسلام آباد انتظامیہ میں تعینات فرحان احمد کو بھی گریڈ 18 میں ترقی دے کر اسلام آباد انتظامیہ میں ہی خدمات جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
آئی جی پنجاب کے لیے راؤ عبدالکریم کو مضبوط امیدوار تصور کیا جا رہا ہے، ان کا پروفیشنل ریکارڈ، انتظامی تجربہ اور مختلف اہم عہدوں پر خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں ترجیح دی جا سکتی ہے، حتمی فیصلہ وزیراعظم کی منظوری سے مشروط ہوگا۔
ذرائع کے مطابق موجودہ آئی جی
وفاقی بیوروکریسی میں ترقیوں، تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو وفاق میں ایک اہم ذمہ داری سونپے جانے کا امکان ہے، ڈاکٹر عثمان انور کو ڈائریکٹر جنرل فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ڈی جی ایف آئی اے) تعینات کیے جانے کا قوی امکان موجود ہے۔ اس ضمن میں بھی مشاورت جاری ہے اور وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد باضابطہ اعلان متوقع ہے۔
مزید جانیئے: ٹریفک پولیس پنجاب میں روزانہ کتنے ٹریفک چالان کرتی ہے؟ ایڈیشنل آئی جی کے چشم کُشا انکشافات

