سلمان خان سے ایشوریا کو خطرہ تھا؟ سابق باڈی گارڈ نے کیا بڑا انکشاف

سلمان خان سے ایشوریا کو خطرہ تھا؟ سابق باڈی گارڈ نے کیا بڑا انکشاف

بالی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے کے سابق باڈی گارڈ کیتن کرانڈے نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں تقریباً 20 سال قبل اداکارہ کی حفاظت کے لیے خصوصی طور پر تعینات کیا گیا تھا تاکہ انہیں سلمان خان سے محفوظ رکھا جا سکے۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران کیتن کرانڈے نے بتایا کہ وہ طویل عرصے تک یہ بات کسی کو نہیں بتا سکے کہ وہ ایشوریا رائے کے باڈی گارڈ رہ چکے ہیں۔ ان کے مطابق ان کی ذمہ داری تھی کہ وہ اداکارہ کو گھر سے شوٹنگ کے لیے لے کر جائیں، ان کے ساتھ سفر کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ بحفاظت واپس گھر پہنچیں۔

کیتن نے ایک فیشن شو کا واقعہ بھی بیان کیا جس کا اہتمام فلم ساز وکرم بھٹ نے کیا تھا۔ ان کے مطابق وہ اس تقریب میں ایشوریا رائے کے ساتھ موجود تھے، جہاں شو کے اختتام پر اچانک ایشوریا اور سلمان خان کا سامنا ہوگیا۔ اس صورتحال کو دیکھ کر وہاں موجود افراد خوفزدہ ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ اس واقعے کے اگلے ہی روز انہوں نے اپنی ملازمت چھوڑ دی۔

یہ بھی پڑھیں:معروف امریکی گلوکارہ ملی سائرس نے خاموشی سے دوسری شادی کرلی

جب ان سے ملازمت چھوڑنے کی وجہ پوچھی گئی تو کیتن نے کہا کہ انہیں خدشہ تھا کہ سلمان خان کے پاس شاید پستول ہو سکتی ہے۔ تاہم انہوں نے یہ بھی وضاحت کی کہ باڈی بلڈنگ ان کے کیریئر میں رکاوٹ بن رہی تھی، جس کی وجہ سے انہوں نے یہ کام چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ 2002 میں ایشوریا رائے فلم ساز روہن سپی کی فلم ’کچھ نہ کہو‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھیں، جس میں ابھیشیک بچن بھی ان کے ساتھ کام کر رہے تھے۔

بھارتی مصنفہ کاویری بامزئی نے اپنی کتاب ’دی تھری خانز اینڈ دی ایمرجنس آف نیو انڈیا‘ میں لکھا ہے کہ سلمان خان اس بات کے سخت مخالف تھے کہ ایشوریا رائے ابھیشیک بچن کے ساتھ فلم میں کام کریں۔

editor

Related Articles