سندھ کے نوجوان بھی نئے صوبوں کے حق میں اٹھ کھڑے ہوئے، بلاول کو کھری کھری سنا دیں، کہا بولنا تو آتا نہیں، حکومت کیا چلائیں گے؟

سندھ کے نوجوان بھی نئے صوبوں کے حق میں اٹھ کھڑے ہوئے، بلاول کو کھری کھری سنا دیں، کہا بولنا تو آتا نہیں، حکومت کیا چلائیں گے؟

نئے صوبوں کی تشکیل کے معاملے پر سندھ میں بھی نوجوانوں کی آواز سامنے آگئی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے نئے صوبوں کے معاملے پر اختیار کیے گئے مؤقف پر  سندھی نوجوانوں  نے سخت ردعمل دیتے ہوئے ان پر تنقید کی ہے۔
 انہوں نےنئے صوبوں کی تشکیل کی حمایت کرتے ہوئے بلاول بھٹو کے مؤقف کو مسترد کر دیا اور کہا کہ سندھ کے نوجوان بھی اس معاملے پر اپنی رائے رکھتے ہیں۔ انہوں نے بلاول بھٹو کو مخاطب کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ جب انہیں بولنا ہی نہیں آتا تو وہ حکومت کیسے چلائیں گے؟
  بلاول کے مؤقف پر سوالات
نوجوانوں  نے سوشل میڈیا پر جاری  اپنے بیان میں بلاول بھٹو کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نئے صوبوں کی مخالفت کرنے کے بجائے عوامی مسائل اور انتظامی معاملات پر توجہ دینی چاہیے۔
  بیان میں بلاول بھٹو کی سیاسی قیادت اور حکومتی صلاحیت کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ نوجوان نے سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں تو بولنا بھی نہیں آتا، وہ حکومت کیا چلائیں گے؟
نئے صوبوں کی بحث پھر گرم
پاکستان میں نئے صوبوں کی تشکیل کا معاملہ طویل عرصے سے سیاسی بحث کا حصہ ہے۔ بالخصوص سندھ کی تقسیم یا نئے انتظامی صوبوں کے قیام کی تجاویز پر پیپلز پارٹی کی قیادت کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا جاتا رہا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری بھی سندھ کی تقسیم کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں۔ دوسری جانب نئے صوبوں کے حامی حلقے انتظامی سہولت، بہتر حکمرانی اور عوام کو ان کی دہلیز پر سہولیات کی فراہمی کو اس تجویز کی حمایت کی وجوہات قرار دیتے ہیں۔
 

editor

Related Articles