بنوں میں دہشت گردوں نے پولیس کی گاڑی کو بارودی مواد کے ذریعے نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق بنوں میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کے قریب فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے پولیس وین کو آئی ای ڈی دھماکے کے ذریعے نشانہ بنایا۔
تاہم پولیس کی مؤثر حفاظتی تدابیر کے باعث گاڑی محفوظ رہی اور پولیس اہلکاروں کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
اطلاعات کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں دو شہری معمولی زخمی ہوئے ہیں۔
واقعے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، جبکہ دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔