رمضان میں قیمتوں میں ہیرا پھیری پر ایک لاکھ درہم جرمانےکا اعلان

رمضان میں قیمتوں میں ہیرا پھیری پر ایک لاکھ درہم جرمانےکا اعلان

دبئی میں رمضان المبارک کے دوران قیمتوں میں ناجائز اضافہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق خلاف ورزی پر ایک لاکھ درہم تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

کنزیومر پروٹیکشن حکام نے مختلف مارکیٹس کا دورہ کرتے ہوئے خبردار کیا کہ رمضان میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں غیر قانونی رد و بدل برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اعلامیے کے مطابق چاول، دودھ، چینی اور کوکنگ آئل سمیت بنیادی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جا سکتا۔

حکام نے تاجروں کو واضح وارننگ جاری کی ہے کہ وہ مقررہ قیمتوں کی پابندی کریں، بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:رمضان میں گیس فراہمی کا شیڈول جاری

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رمضان کے دوران صارفین کے حقوق کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور کسی بھی قسم کی ذخیرہ اندوزی یا منافع خوری کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *