وزٹ ویزا میں تبدیلی، کویت جانے کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری آگئی

وزٹ ویزا میں تبدیلی، کویت جانے کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری آگئی

کویتی حکام نے وزٹ ویزا سے متعلق قوانین میں اہم تبدیلیاں کی تھیں تاہم تمام معلومات کے بعد بھی بہت سے افراد پرانے قواعد کو درست سمجھ کر الجھن کا شکار ہیں جس میں  قیام کی مدت، خروج کی شرط، دوبارہ داخلہ اور ویزا توسیع کے حوالے سے واضح معلومات نہ ہونے کی وجہ سے غیر ملکی مسافروں میں تذبذب پایا جاتا ہے۔

مندرجہ ذیل سطور میں حالیہ سرکاری معلومات کی روشنی میں اہم نکات پیش کیے جا رہے ہیں، اس حوالے سے نئے امیگریشن فریم ورک کے تحت کویت نے وزٹ ویزا کے اختیارات میں توسیع کی ہے۔ درخواست کے جدید آن لائن نظام متعارف کرائے گئے ہیں۔

وزٹ ویزا کے اختیارات میں توسیع اور آن لائن نظام

نئے امیگریشن فریم ورک کے تحت کویت نے وزٹ ویزا کے اختیارات میں توسیع کی ہے اور درخواست کے جدید آن لائن نظام متعارف کرائے ہیں۔ اس کے ساتھ بعض پرانی پابندیاں ختم کردی گئی ہیں، جیسے مخصوص ایئر لائن کے ذریعے ملک میں داخلے کی شرط اب لاگو نہیں رہی۔

عام طور پر یہ غلط فہمی پائی جاتی ہے کہ وزیٹر کو ہر تین ماہ بعد تین ماہ کے لیے ملک سے باہر رہنا ضروری ہے۔ موجودہ قوانین کے تحت ایسی کوئی سرکاری شرط موجود نہیں کہ وزیٹر ہر تین ماہ بعد ملک چھوڑ کر مزید تین ماہ باہر قیام کرے۔

اگر وزٹ ویزا کی مدت ختم ہو جائے تو وزیٹر کو ملک سے روانہ ہونا ہوگا، اس کے بعد وہ نیا ویزا حاصل کرکے دوبارہ کویت آسکتا ہے، اس طرح ایسی کوئی باضابطہ پابندی موجود نہیں کہ تین بار ملک چھوڑنے کے بعد وزٹ ویزا جاری نہ کیا جائے، تاہم ہر نئی درخواست کو علیحدہ بنیاد پر جانچا جاتا ہے۔

کویت وزٹ ویزا کے لیے ضروری ہے کہ مسافر کا پاسپورٹ درست اور کارآمد ہو، اس پر کسی قسم کی قانونی خلاف ورزی، جرمانہ یا پابندی نہیں ہونی چاہیے، ورنہ ویزا درخواست متاثر ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کویت میں ورک ویزا سے فیملی ویزا کیسے تبدیل کریں؟ مکمل ، آسان طریقہ جانیے

نئے قوانین کے مطابق بعض صورتوں میں وزٹ ویزا کی مدت میں توسیع کی جا سکتی ہے، مثال کے طور پر تین ماہ سے 6 ماہ تک یا 6ماہ سے 12 ماہ تک ، تاہم یہ توسیع وزارت کی منظوری اور مقررہ فیس سے مشروط ہوتی ہے۔

اگر کوئی غیر ملکی مقررہ مدت سے زیادہ قیام کرے اور باقاعدہ توسیع نہ لے تو اس پر جرمانہ عائد ہوسکتا ہے۔ سنگین صورتوں میں ملک بدری (ڈی پورٹیشن) یا مستقبل میں داخلے پر پابندی بھی لگ سکتی ہے۔ اس لیے مقررہ مدت کا خیال رکھنا انتہائی ضروری ہے۔

مستند معلومات کہاں سے حاصل کریں؟

تازہ ترین اور مستند معلومات کے لیے وزارت داخلہ کویت کی آفیشل ویب سائٹ kuwaitvisa.moi.gov.kw یا سرکاری پورٹل e.gov.kw سے رجوع کرنا بہتر ہے، کیونکہ قوانین ویزا کی قسم (سیاحتی، فیملی وزٹ وغیرہ) اور شہریت کے مطابق مختلف ہوسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: روس کا چین، سعودی اور ملائشیا کے شہریوں کیلئے فری ویزا سہولت کا اعلان

کویت وزٹ ویزا قوانین میں حالیہ تبدیلیوں نے درخواست اور قیام کے عمل کو زیادہ واضح اور آسان بنایا ہے۔ تاہم پرانی معلومات پر انحصار کرنے کے بجائے سرکاری ذرائع سے تازہ اپڈیٹس حاصل کرنا ضروری ہے تاکہ کسی بھی جرمانے یا قانونی مسئلے سے بچا جا سکے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *