فیاض الحسن چوہان فضل الرحمان پر برس پڑے،ریاست کے خلاف بولنے پر کڑی تنقید

فیاض الحسن چوہان فضل الرحمان پر برس پڑے،ریاست کے خلاف بولنے پر کڑی تنقید

فیاض الحسن چوہان نے مولانا فضل الرحمان اور ان کے پورے خاندان کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تھو تھو تھو فضل الرحمان، تم اور تمہارے پورے خاندان پر تھو، تم لوگ ریاست کے خلاف بھونکتے ہو۔

فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ شرم سے ڈوب مرنا چاہیے، اسی ریاست نے تمہارے بے ڈھنگے بھائیوں کو اور تمہیں اسمبلی میں پہنچایا۔ انہوں نے مولانا فضل الرحمان اور ان کے خاندان کے حوالے سے سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ لعنت ہو شرم سے ڈوب مرو بے شرم آدمی تم اقتدارکے لیے تڑپ رہے ہو اور آج ریاست کیخلاف ہی بول پڑے۔

یہ بھی پڑھیں :حامد میر بیرونی آقاوں کی گود میں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کررہے ہیں، فیاض الحسن چوہان کا دعویٰ

یاد رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ ریاست نے انہیں کیا دیا ہے۔ اس بیان کے جواب میں فیاض الحسن چوہان نے ریاست کی جانب سے ملنے والی مراعات اور سیاسی مواقع کا حوالہ دیتے ہوئے فضل الرحمان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

 ان کا مؤقف ہے کہ فضل الرحمان ہر دور میں اقتدار کا حصہ رہے، جبکہ گاڑیاں، بنگلے اور زمینیں بھی اسی ریاست سے حاصل ہوئیں، لیکن آج اقتدار نہ ملنے پر وہ اسی ریاست کے خلاف باتیں کر رہے ہیں۔

editor

Related Articles