شہید لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فرازکی یاد، جذباتی منظر،والد کی وردی دیکھ کر معصوم کی سسکیاں،پوری قوم اشکبار

شہید لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فرازکی یاد، جذباتی منظر،والد کی وردی دیکھ کر معصوم کی سسکیاں،پوری قوم اشکبار

شہید لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز کے معصوم بچوں کے سامنے جب ان کے والد کی فوجی یونیفارم پیش کی گئی اور جب بچوں نے اپنے شہید والد کا آخری دیدار کیا تو ایک دل دہلا دینے والا منظر دیکھنے میں آیا، جہاں شہید کے بچے اپنے والد کی یاد میں پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے۔

اس موقع پرموجود افراد بھی جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور ماحول انتہائی غمگین ہو گیا، شہید کرنل گل فراز احمد کے بچوں کو ان کے والد کی وردی پیش کی گئی تو وہ بے اختیار آبدیدہ ہو گئے۔

 بچوں کا اپنے والد سے پیارکا یہ منظر دیکھ کر پوری قوم آبدیدہ ہوگئی ،ایسا منظر جسے دیکھ کر ہر محب وطن پاکستانی کی آنکھیں اشکبار ہوگئیں ،معصوم بچے یونیفارم اور اپنے والد کا آخری دیدار کرکے جذباتی انداز میں رونے لگے  جس نے وہاں موجود ہر شخص کے دل کو چھو لیا۔

یہ منظر شہداء کی قربانیوں اور ان کے اہلِ خانہ کے دکھ کی دردناک تصویر پیش کر رہا تھا،شہید کے اہلِ خانہ سے اظہار یکجہتی کے لیے عسکری قیادت بھی موجود تھی۔

اس موقع پر کور کمانڈر راولپنڈی،کور کمانڈرپشاور اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے، عسکری حکام نے شہید کے بچوں کو حوصلہ دیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ شہداء کے خاندانوں کی دیکھ بھال اور سرپرستی جاری رکھی جائے گی۔

شہداء کے اہلِ خانہ کے ساتھ اس طرح کے جذباتی لمحات قومی یکجہتی اور قربانی کی لازوال مثال بن جاتے ہیں،شہید کرنل گل فراز احمد کا شمار وطن کے ان بہادر  افسران  میں ہوتا ہے جنہوں نے ملک کی سلامتی اور دفاع کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں :بنوں میں خود کش حملہ، لیفٹیننٹ کرنل شہزاد گل فراز اور سپاہی کرامت شاہ شہید، 5 خوارج ہلاک

پاکستان کی بہادر مسلح افواج ہمیشہ اس عزم کا اعادہ کرتی آئی ہیں کہ وطن کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپاہیوں اور افسران کے اہلِ خانہ کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔

شہداء کی قربانیاں قوم کے لیے مشعلِ راہ ہیں اور ان کے بچوں کی کفالت، سرپرستی اور حوصلہ افزائی کو پاک فوج اپنی بنیادی ذمہ داری تصور کرتی ہے،پاک فوج کی روایت رہی ہے کہ وہ شہداء کے بچوں کی تعلیم، تربیت اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرتی ہے۔

عسکری قیادت کی جانب سے ایسے مواقع پر ذاتی دلچسپی لینا اس بات کا ثبوت ہے کہ شہداء کی قربانیوں کو نہ صرف یاد رکھا جاتا ہے بلکہ ان کے خاندانوں کو ادارہ جاتی سطح پر مکمل سہارا فراہم کیا جاتا ہے۔

شہداء اور ان کے خاندانوں کا احترام اور اعزاز ہماری مقدس ذمہ داری ہے” کا پیغام دراصل اسی عہد کی تجدید ہے کہ وطن کی خاطر جان قربان کرنے والوں کے بچوں کی سرپرستی اور روشن مستقبل کی ضمانت پاک فوج کی اولین ترجیح رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں :خود کش حملے میں شہید لیفٹیننٹ کرنل نے صبح سحری کے وقت اپنے واٹس ایپ اسٹیٹس پہ کون سی قرانی آیات لگائیں

پاکستان کی مسلح افواج اس عزم پر قائم ہیں کہ وطن کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپاہیوں اور افسران کے اہلِ خانہ کی دیکھ بھال اور سرپرستی کو اپنی اولین ذمہ داری سمجھا جائے۔

یاد رہے کہ شہید لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فرازدہشتگردوں کے بزدلانہ حملے میں جام شہادت نوش کرگئے تھے ، فتنہ الخوارج کے حملے میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز کو مانسہرہ میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیاگیا۔

پاکستان کی بہادر افواج نے تہیہ کررکھا ہے کہ دہشتگرد جہاں بھی ہوں گے انہیں چن چن کر جہنم واصل کیا جائے گا ، افواج پاکستان وطن عزیز سے ان   ناسوروں کا خاتمہ کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہیں اور دہشتگردوں کو چن چن کر جہنم واصل کیا جارہا ہے ۔

editor

Related Articles