بالائی علاقوں میں بادل برسنے کو تیار، میدانی علاقوں کا موسم کیسا رہے گا؟

بالائی علاقوں میں بادل برسنے کو تیار، میدانی علاقوں کا موسم کیسا رہے گا؟

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے تاہم گلگت بلتستان، چترال اور دیر کے بعض علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے اوقات میں گرمی کی شدت برقرار رہنے کی توقع ہے،بالائی اور شمالی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے۔

اسلام آباد اور خیبر پختونخوا 

اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے،خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں بھی موسم خشک رہے گا، تاہم بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ چترال اور دیر میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ملک کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

پنجاب میں موسم کیسا رہے گا؟

پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی اضلاع میں دن کے دوران موسم گرم رہنے کا امکان ہے، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہ سکتا ہے

بلوچستان میں بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ گلگت بلتستان کے بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہائبرڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں لاکھوں روپے کی کمی، گاڑی خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری

editor

Related Articles