پاکستان میں افسوسناک واقعات پربے حسی، ہانیہ عامر کو شدید تنقید کا سامنا

پاکستان میں افسوسناک واقعات پربے حسی، ہانیہ عامر کو شدید تنقید کا سامنا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں، تاہم اس بار ان کی نئی ویڈیو پر صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔

ہانیہ عامر پاکستان کی مقبول ترین اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں اور انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد 2 کروڑ سے زائد ہے۔ وہ ’دلربا‘، ’سنگ ماہ‘، ’کبھی میں کبھی تم‘، ’عشقیا‘، ’میرے ہمسفر‘ اور ’مجھے پیار ہوا تھا‘ سمیت متعدد کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ وہ ان دنوں اپنے نئے پراجیکٹ ’فنا‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

ہانیہ عامر نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کراچی کی سڑکوں پر کھلی چھت والی گاڑی میں کافی پیتے ہوئے موسیقی پر رقص کرتی نظر آئیں۔ اداکارہ نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ٹینک ٹاپ شرٹ کے ساتھ سیاہ پینٹ پہن رکھی تھی جبکہ مختصر بال کھلے رکھے ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:معروف پب جی موبائل کریئیٹر فاروق احمد انتقال کرگئے، گیمنگ کمیونٹی سوگوار

ویڈیو کے ساتھ ہانیہ عامر نے لکھا، ’’خدا کراچی کی سڑکوں پر موجود بہترین لڑکیوں کو سلامت رکھے۔‘‘ ویڈیو سامنے آنے کے بعد متعدد سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ملک میں جاری مختلف افسوسناک واقعات کے دوران ایسی ویڈیو شیئر کرنے پر سوالات اٹھائے۔

کچھ صارفین نے حالیہ دنوں اسلام آباد کے پمز اسپتال میں نومولود بچوں کی ہلاکت کے واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایسے وقت میں معروف شخصیات کو اپنے پلیٹ فارم کو عوامی مسائل اجاگر کرنے کے لیے استعمال کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:درِ نجات کی کہانی میری زندگی جیسی ہے، یاسر نواز کی بہن کا انکشاف

ایک صارف نے سوال کیا کہ ملک میں 14 نومولود بچوں کی المناک موت کے بعد ایسی ویڈیو شیئر کرنا مناسب ہے؟ ایک اور صارف نے ہانیہ عامر سے اپیل کی کہ وہ اپنے لاکھوں فالوورز اور اثر و رسوخ کو پاکستان میں پیش آنے والے سنگین واقعات کے خلاف آواز اٹھانے کے لیے استعمال کریں۔

کچھ صارفین نے دیگر افسوسناک واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے بھی اداکارہ سے آواز بلند کرنے کا مطالبہ کیا، جبکہ بعض تبصروں میں ذاتی نوعیت کی تنقید بھی کی گئی۔ تاہم یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے یہ تبصرے صارفین کی ذاتی آرا ہیں اور ہانیہ عامر کی جانب سے اس تنقید پر تاحال کوئی وضاحتی بیان سامنے نہیں آیا۔

ہانیہ عامر کی ویڈیو پر جہاں بعض صارفین نے تنقید کی، وہیں ان کے مداحوں کی ایک بڑی تعداد اداکارہ کے حق میں بھی نظر آئی، جس کے باعث یہ معاملہ سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گیا۔

editor

Related Articles