معروف پب جی موبائل کریئیٹر فاروق احمد انتقال کرگئے، گیمنگ کمیونٹی سوگوار

معروف پب جی موبائل کریئیٹر فاروق احمد انتقال کرگئے، گیمنگ کمیونٹی سوگوار

معروف پب جی’PUBG‘ موبائل کانٹینٹ کریئیٹر فاروق احمد، جو گیمنگ کی دنیا میں ’وائے ٹی کے‘کے نام سے جانے جاتے تھے، کے انتقال کی خبر نے ان کے مداحوں اور گیمنگ کمیونٹی کو افسردہ کردیا۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی پوسٹس کے مطابق فاروق احمد کینیڈا کے صوبے البرٹا کے شہر کیلگری میں موٹر سائیکل حادثے کے نتیجے میں انتقال کرگئے۔

ان کے قریبی دوستوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی پوسٹس میں فاروق احمد کے انتقال کی اطلاع دی گئی، جس کے بعد پب جی موبائل سے وابستہ متعدد گیمنگ کریئیٹرز اور مداحوں نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں:درِ نجات کی کہانی میری زندگی جیسی ہے، یاسر نواز کی بہن کا انکشاف

فاروق احمد نے پب جی ’PUBG ‘موبائل سے متعلق ویڈیوز اور گیمنگ کانٹینٹ کے ذریعے بڑی تعداد میں مداح بنائے تھے۔ ان کے یوٹیوب چینل کے تقریباً 9 لاکھ 25 ہزار سبسکرائبرز جبکہ انسٹاگرام پر تقریباً 85 ہزار فالوورز تھے۔

وہ پب جی’PUBG‘ موبائل کے قیمتی اور نایاب اکاؤنٹس کے حوالے سے بھی خاص شہرت رکھتے تھے۔ اپنی ویڈیوز میں وہ مہنگی یو سی خریداری، نایاب گیم آئٹمز، ویپن اپ گریڈز اور مختلف کلیکشنز دکھاتے تھے، جو ان کے کانٹینٹ کی نمایاں خصوصیات میں شامل تھے۔

فاروق احمد کی ایک ویڈیو میں ایسا پب جی’PUBG‘ موبائل اکاؤنٹ بھی دکھایا گیا تھا جسے وہ دنیا کے مہنگے ترین اور منفرد اکاؤنٹس میں شمار کرتے تھے۔ تاہم فاروق احمد کے انتقال کی باضابطہ تصدیق تاحال ان کے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے سامنے نہیں آئی۔ اس کے باوجود ان کے قریبی دوستوں اور گیمنگ کمیونٹی سے وابستہ افراد کی جانب سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔

editor

Related Articles