امن و امان اور ملکی استحکام کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، محسن نقوی

امن و امان اور ملکی استحکام کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ملک کے امن و امان اور استحکام کو کسی صورت سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جبکہ قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔

محسن نقوی نے فیڈرل کانسٹیبلری ٹریننگ سینٹر شب قدر کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اینٹی رائٹ فورس کو جدید خطوط پر تربیت دی گئی ہے اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے فورس مکمل طور پر تیار ہے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پُرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے، تاہم قانون نے احتجاج کا طریقہ کار واضح کر رکھا ہے۔ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے پُرامن احتجاج پر کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران کرکٹ ایسوسی ایشن کے سربراہ کا محسن نقوی سے اظہار تشکر

انہوں نے کہا کہ ریاست امن و امان برقرار رکھنے کی اپنی ذمہ داری پوری کرے گی، جبکہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔ محسن نقوی نے کہا کہ موجودہ امن و امان کی صورتحال میں فیڈرل کانسٹیبلری کا کردار پورے ملک میں انتہائی اہم ہے، فورس کے اہلکاروں کو ہر قسم کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار رہنا ہوگا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ نے تمام جوانوں کو گیس ماسک فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ایف سی ہیڈکوارٹر میں کھیلوں کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہاں عالمی معیار کا سوئمنگ پول بھی تعمیر کیا جائے گا۔

editor

Related Articles