ملک میں مسلسل تیزی کے بعد ایک روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ ہونے کے بعد آج صرافہ مارکیٹ میں سونے کے نرخ مستحکم ہوگئے، فی تولہ سونے کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 83 ہزار 36 روپے پر برقرار ہے، جبکہ 10 گرام سونا بھی 4 لاکھ 14 ہزار 125 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔
گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے اثرات کے باعث پاکستان میں بھی فی تولہ سونا 3 ہزار 500 روپے سستا ہوا تھا۔ تاہم آج مقامی صرافہ مارکیٹ میں قیمت میں مزید کمی یا اضافہ نہیں کیا گیا۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا اور فی تولہ چاندی 180 روپے مہنگی ہوکر 7 ہزار 509 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت آج 4 ہزار 605 ڈالر فی اونس پر مستحکم رہی۔
ماہرین کے مطابق سونے کی قیمتوں میں حالیہ اتار چڑھاؤ کے بعد مارکیٹ میں فی الحال محتاط رویہ برقرار ہے، جبکہ سرمایہ کار امریکی فیڈرل ریزرو کے چیئرمین کیون وارش کی جیکسن ہول سمپوزیم میں ہونے والی تقریر کے منتظر ہیں۔ شرح سود سے متعلق آئندہ پالیسی کے اشارے عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں کو متاثر کرسکتے ہیں۔