کیکڑوں کے لیے پل ،آسٹریلیا کا منفرد منصوبہ توجہ کا مرکز بن گیا

کیکڑوں کے لیے پل ،آسٹریلیا کا منفرد منصوبہ توجہ کا مرکز بن گیا

آسٹریلیا کے جزیرے کرسمس آئی لینڈ پر ہر سال لاکھوں سرخ کیکڑے افزائش نسل کے لیے سمندر کی جانب ہجرت کرتے ہیں۔ اس قدرتی عمل کے دوران انہیں سڑکوں پر ٹریفک سے بچانے کے لیے خصوصی پل، زیرِ زمین راستے اور حفاظتی رکاوٹیں تعمیر کی گئی ہیں۔

حکام کے مطابق ہجرت کے موسم میں لاکھوں کیکڑے جنگلات سے ساحل کی طرف سفر کرتے ہیں۔ اگر مناسب انتظامات نہ ہوں تو بڑی تعداد میں کیکڑے گاڑیوں کے نیچے آ کر ہلاک ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :پوتے کی شرارت نے دادی کو ایئرپورٹ پر مشکل میں ڈال دیا

اسی خطرے کے پیش نظر کرسمس آئی لینڈ پر خصوصی کریب برجز، انڈر پاسز اور سڑکوں کے کنارے رکاوٹیں بنائی گئی ہیں، جو کیکڑوں کو محفوظ طریقے سے سڑک پار کرنے میں مدد دیتی ہیں۔ ہجرت کے دوران بعض اہم سڑکیں عارضی طور پر بند بھی کر دی جاتی ہیں تاکہ لاکھوں کیکڑے بلا رکاوٹ اپنے سفر کو مکمل کر سکیں۔

ماہرین ماحولیات کے مطابق یہ منصوبہ جنگلی حیات کے تحفظ کی ایک کامیاب مثال ہے، جس نے کرسمس آئی لینڈ کے منفرد سرخ کیکڑوں کی آبادی کو محفوظ رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

editor

Related Articles