زندگی کا نیا باب، عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ سنیہ کی پوسٹ نے نئی بحث چھیڑ دی

زندگی کا نیا باب، عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ سنیہ کی پوسٹ نے نئی بحث چھیڑ دی

ڈیجیٹل انفلوئنسر سنیہ اشفاق نے دلہن کے لباس میں اپنی نئی ویڈیو شیئر کرکے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا، جس کے بعد ان کی دوسری شادی سے متعلق قیاس آرائیاں زور پکڑ گئی ہیں۔

سنیہ اشفاق حالیہ مہینوں میں اپنی طلاق، سابق شوہر عماد وسیم سے متعلق الزامات اور ذاتی زندگی کے باعث مسلسل خبروں میں رہی ہیں۔ انہوں نے مختلف مواقع پر سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق کئی دعوے بھی کیے۔

اب سنیہ نے انسٹاگرام پر روایتی سرخ عروسی لباس اور کندن جیولری میں ملبوس ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ ایک شخص سے پوچھتی ہیں، میں کیسی لگ رہی ہوں؟ جس پر جواب آتا ہے، ’میری دلہن لگ رہی ہو‘۔

یہ بھی پڑھیں:رونالڈو دیسی دولہا بن گئے؟ اے آئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

ویڈیو کے ساتھ سنیہ نے کیپشن میں لکھا، ’زندگی کے ایک نئے باب کا آغاز، الحمدللہ۔‘ اس مختصر پیغام نے مداحوں میں تجسس پیدا کر دیا کہ آیا وہ واقعی نئی زندگی کا آغاز کر رہی ہیں یا یہ کسی نئے پروجیکٹ کا حصہ ہے۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مبارک باد اور نیک تمناؤں کا سلسلہ جاری ہے۔ بعض صارفین کا خیال ہے کہ یہ ان کی دوسری شادی کا اشارہ ہو سکتا ہے، جبکہ کئی افراد کا کہنا ہے کہ ممکن ہے سنیہ اپنے ماڈلنگ کیریئر کے کسی نئے مرحلے کا آغاز کر رہی ہوں۔

تاہم سنیہ اشفاق نے تاحال یہ واضح نہیں کیا کہ ویڈیو ان کی ذاتی زندگی سے متعلق ہے یا کسی پیشہ ورانہ منصوبے کا حصہ۔ اس لیے ان کی شادی سے متعلق قیاس آرائیوں کی باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

editor

Related Articles