پاکستانی اداکارہ، پروڈیوسر اور میزبان حریم فاروق کی تازہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مداحوں کے درمیان کاسمیٹک پروسیجرز سے متعلق قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں۔
حریم فاروق نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سفید لباس میں نئی تصاویر شیئر کیں، جن میں ان کا نیا ہیئر اسٹائل بھی مداحوں کی توجہ کا مرکز بنا۔ تاہم کئی صارفین کی نظر ان کے چہرے، خصوصاً ناک اور ہونٹوں پر گئی، جس کے بعد مختلف تبصرے سامنے آنے لگے۔
سوشل میڈیا پر بعض صارفین نے دعویٰ کیا کہ اداکارہ نے ممکنہ طور پر کاسمیٹک پروسیجر یا سرجری کروائی ہے، جبکہ کچھ نے ان کی نئی لک کو خوب سراہا۔ کئی افراد نے اسے محض میک اپ، کیمرے کے زاویے یا تصاویر کی ایڈیٹنگ کا نتیجہ بھی قرار دیا۔
واضح رہے کہ حریم فاروق نے تاحال ان قیاس آرائیوں پر کوئی ردعمل نہیں دیا اور نہ ہی کسی کاسمیٹک پروسیجر کی تصدیق کی ہے۔ حریم فاروق پاکستان کی معروف اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں اور متعدد کامیاب ڈراموں اور فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ حال ہی میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے’شناخت‘ میں ان کی اداکاری کو بھی شائقین کی جانب سے خوب پذیرائی ملی۔