کُرم بارڈر کے پاس فتنہ الخوارج گیدڑوں کی ڈرامہ کرنے کی کوشش، اوچھی حرکت پر پاک فورسز کی طرف سے عبرتناک ٹھکائی، متعدد جہنم واصل ،ایک روتا ہوا پکڑ لیا

کُرم بارڈر  کے پاس فتنہ الخوارج  گیدڑوں کی  ڈرامہ کرنے کی کوشش،  اوچھی حرکت پر پاک فورسز کی طرف سے عبرتناک ٹھکائی، متعدد جہنم واصل ،ایک روتا ہوا پکڑ لیا

 پاک افغان سرحد کے قریب افغان طالبان کی طرف سے خوفناک بننے کا ڈرامہ کرنے کی کوشش پر پاک فورسز نے افغان طالبان کے بخیے ادھیڑ دئیے ،پاکستان فورسز کی طرف سے اندھا دھند فائرنگ پر بزدل افغان طالبان روتے ہوئے فرار،ایک دھر لیا گیا ۔

ٹی ٹی اے کی سرحدی چوکیوں نے فائر سپورٹ فراہم کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کی تشکیل کو سہولت دینے کی کوشش کی، تاہم چوکس پاکستانی فورسز نے دشمن کی اس کوشش کو کامیابی سے ناکام بنا دیا۔

یہ بھی پڑھیں :پاک افغان سرحد شلوزان سیکٹر پر افغان طالبان کی مشکوک حرکات، پاک فوج کا بھاری ہتھیاروں سے حملہ، متعد پوسٹیں تباہ، دشمن لاشیں چھوڑ کرفرار

  پاکستانی فورسز نے افغان طالبان کے ڈرامہ کرنے کی کوشش پر بھرپور حملے کیے، جن کے نتیجے میں متعدد طالبان اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے جبکہ سہولت کاری کرنے والی طالبان کی متعدد سرحدی چوکیاں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔

کامیاب آپریشن کے دوران ایک افغان خارجی قاری وقاص عرف قدوس ولد عالم گل کو زندہ گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار خارجی کا تعلق سپین غر سے بتایا گیا ہے اور وہ خارجی کاظم کے ساتھ شامل ہونے کے لیے آیا تھا،گرفتار خارجی کے قبضے سے ایک ایس ایم جی اور اس کی گولیاں بھی برآمد کر لی گئیں مفرور عناصر کی تلاش اور کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔

editor

Related Articles