افزودہ یورینیم کسی صورت ملک سے باہر منتقل نہیں کیا جائے گا،ایران

افزودہ یورینیم کسی صورت ملک سے باہر منتقل نہیں کیا جائے گا،ایران

ایران نے امریکی دعووں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ افزودہ یورینیم کسی صورت ملک سے باہر منتقل نہیں کیا جائے گا۔ یہ معاملہ قومی خودمختاری اور سلامتی سے براہِ راست جڑا ہوا ہے اور اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ ممکن نہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ایران کے حوالے سے امریکی صدر کے دعوے حقائق کے برعکس ہیں

  نہ تو اس حوالے سے کوئی معاہدہ ہوا ہے اور نہ ہی ایسی کسی تجویز پر باضابطہ بات چیت جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ افزودہ یورینیم ایران کے لیے اپنی سرزمین جتنا ہی مقدس ہے اور اسے کسی دوسرے ملک کے حوالے نہیں کیا جا سکتا۔

ایرانی حکام نے نے کہا کہ ملک اپنے جوہری پروگرام پر مکمل خودمختاری رکھتا ہے اور بیرونی دباؤ یا مطالبات کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ ان کا مؤقف تھا کہ اس نوعیت کے بیانات عالمی سطح پر غلط تاثر پیدا کرنے کی کوشش ہیں۔

ؐ   یہ بھی پایران کا افزودہ یورینیم روس منتقل کرنے کا معاملہ، ٹرمپ نے پیوٹن کی پیشکش مسترد کردی

دوسری جانب ایرانی پارلیمان کے اسپیکر نے بھی امریکی دعووں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کے دوران کبھی بھی یورینیم کی منتقلی پر کوئی بات نہیں ہوئی۔ ان کے مطابق اس حوالے سے پھیلائی جانے والی خبریں حقیقت سے مطابقت نہیں رکھتیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر نے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ ایران اپنے افزودہ یورینیم کو امریکا منتقل کرنے پر رضامند ہو گیا ہے، تاہم ایرانی قیادت نے ان دعووں کو فوری طور پر رد کرتے ہوئے انہیں غلط اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *